سوئٹزر لینڈ: عوام کی اکثریت کا حجاب پر پابندی کے حق میں ووٹ

سوئٹزر لینڈ: عوام کی اکثریت کا حجاب پر پابندی کے حق میں ووٹ

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

ایران: سپریم لیڈر نے خواتین کارٹون کریکٹرز کیلیے حجاب لازمی قرار دیدیا

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 کینٹونز میں سے 22 کینٹونز سے آنے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ریفرنڈم کا حتمی نتیجہ آئندہ چند گھنٹوں میں آجائیں گے۔ ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر حجاب پہننے اور برقع پہننے پر قانوناً پابندی عائد کردی جائے گی۔

خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے حجاب: برطانیہ بھی نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر

سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں ہے لیکن دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف پانچ فیصد مسلمان ہیں۔ مسلمانوں کی اکثریت ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے تعلق رکھتی ہے۔

امتیازی سلوک کے باعث برطانیہ کی پہلی باحجاب مئیر مستعفی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی ہے جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں