صومالیہ: کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک، 30 زخمی


صومالیہ کے دارالحکومت میں میں ایک کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت موغادیشو میں بارودی مواد سے بھری گاڑی ایک ریسٹورینٹ کے گیٹ پر ٹکرائی،جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور پھر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

صومالیہ: خود کش حملہ و فائرنگ، سابق وزیردفاع سمیت 10 ہلاک

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل پر ہونے والے خود کش حملے اور فائرنگ میں سابق وزیر دفاع سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی تھی۔

شام: کار بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک ہوٹل میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں افریق نامی ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد انہوں نے فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں بھی سنی ہیں۔


متعلقہ خبریں