اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید اور دو زخمی کردیا ہے۔ پولیس پر فائرنگ مسلح افراد نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں کی ہے

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

ہم نیوزکے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے جن میں سے ایک اہلکارقاسم شہید ہوگیا جب کہ دو زخمیوں جمیل اور قیصر کا اسپتال میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل زخمی ہوئے تھے جب کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

پولیس اہلکاروں پر مسلح ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔ جائے وقوع پر دیگر متعلقہ ادارے بھی پہنچے ہیں اور انہوں ںے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر سینئر افسران کے ہمراہ پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں ںے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی سینر افسران سے کہا کہ وہ ملزمان کی فوری گرفتاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر وزیر داخلہ کی اسلام آباد پولیس کو شاباش 

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


متعلقہ خبریں