سعودی عرب: بندرگاہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے

سعودی عرب: بندرگاہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے

ریاض: سعودی عرب کی بڑی بندرگاہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کا ہے راس تنورہ آئل پورٹ پر ایک بڑے پٹرولیم ٹینک فارم پر اتوار کی صبح ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور ڈرون سمندر کی طرف سے آیا تھا۔ راس تنورہ دنیا کے بڑے آئل شپنگ پورٹ میں سے ایک ہے۔

سعودی عرب کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پر میزائلوں سے حملہ

اخبار کے مطابق اتوار کی شام بیلسٹک میزائل کا ایک ٹکڑا ظہران میں واقع سعودی آرامکو کے رہائشی علاقے کے قریب گرا جہاں کمپنی کے مقامی اور غیر ملکی ملازمین بمعہ اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔

عرب نیوز کےمطابق کیے جانے والے دونوں حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

عرب اتحاد نے اس سے قبل کہا تھا کہ جنوبی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل راستے میں روک کر تباہ کردیے گئے تھے۔

سعودی تنصیبات پر حملوں کے تین روز بعد تیل کی ترسیل بحال

حوثی ملیشیا نے اتوار کو سعودی عرب کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جنہیں ناکام بنایا گیا ہے۔
اتحادی افواج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حوثیوں کے داغے گیے 12 ڈرونز تباہ کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں