کورونا وائرس: دنیا میں26لاکھ سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 74 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ5 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 838 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 96 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ29 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 890 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 65 ہزار 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 43 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 89 ہزار 94 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 501 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 39 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 88 ہزار 574 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 49 ہزار 12 افراد متاثر اور 71 ہزار 138 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 30 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 99  ہزار785 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں