چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، پی ڈی ایم کا اجلاس جاری


چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس نجی ہوٹل میں ہورہا ہے۔  بلاول بھٹو، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اورفرحت اللہ بابر بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت لانگ مارچ کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے ق لیگ کا تعاون نہیں مل سکا۔ بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر آئے ان کی عزت کرتے ہیں۔ تاہم حکومت کے اتحادی ہیں سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے آصف  زرداری کی جانب سے چودھری شجاعت کی خیریت  دریافت کی۔

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

دوسری جانب پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار کیلئے حمایت مانگی ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج طلب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں