کے پی میں سینکڑوں اسکول چھت کے بغیر


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بغیر چھت والے اور کرائے کی عمارتوں میں قائم اسکولوں کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شماریاتی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار سو 83 سرکاری اسکولوں کی چھت ہی موجود نہیں اور بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان میں 387 اسکول لڑکوں کے ہیں جبکہ 96 لڑکیوں کے ہیں۔

کوہستان میں 164 اسکول  بغیر چھت کے ہیں جبکہ مانسہرہ میں 151، بٹگرام میں 51 اور ایبٹ آباد میں 42 اسکولوں کی چھت موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چار سو سے زائد سرکاری اسکول کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔ مانسہرہ میں 58، شانگلہ ہل میں 50 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 47 اسکول ایسے ہیں جن کی اپنی عمارت نہیں ہے۔ اسی طرح مردان میں 39، نوشہرہ میں 30، ایبٹ آباد میں 35 اور چارسدہ میں 40 اسکول بھی کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔


متعلقہ خبریں