پی سی بی کا ہیڈکوارٹر جزوی طور پر بند


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہیڈکوارٹر جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہیڈکوارٹر کو 3 روز کے لیے جزوی طور پر بند کیا گیا ہے اور پی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی کے فنانس اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ضروری عملے کو دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی تفتیش کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھی اپنا اپنا ردعمل دیا۔

عوام نے بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان لمحات کو یاد کریں گے۔


متعلقہ خبریں