پشاور: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق


پشاور: پولیس رائیڈر اسکواڈ کی فائرنگ سے پشاور میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ ٹیسٹ کے لیے پشاور آیا تھا۔ گاڑی میں 3لوگ تھے کھانے کے لیے نکلے تو پولیس نے فائرنگ کردی۔

ایس پی سٹی عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب2 بجے پیش آیا۔

نوجوان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جاں بحق نوجوان کے ساتھی نے بتایا کہ ہم چائے پینی کیلئے آئے تھے۔

لڑکے نے بتایا ہم نے گاڑی تھوڑی دیر کیلئے کھڑی کی اور وہ رفائے حاجت کیلئے نیچے اترا تھا۔ جب واپس گاڑی میں سوار ہوا تو ہم نے دیکھا کہ سامنے سے پولیس رائیڈر آ رہے ہیں۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے لڑکے بتایا کہ پولیس نے دور سے ہی ہمارے اوپر سیدھی فائرنگ کی جس سے ہمارا ساتھی زخمی ہوگیا۔

پولیس رائیڈرز نے قریب آکر ہمیں کہا کہ لڑکے کو اسپتال لے کر جاؤ ہم آپ کے پیچھے آ رہے ہیں، لیکن فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار اسپتال نہیں پہنچے۔

لڑکے نے بتایا کہ 30 منٹ بعد پولیس اپنی گاڑی اسپتال پہنچی۔


متعلقہ خبریں