غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایف بی آر کی بہترین کارکردگی پر تعریف

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی۔ جس میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت ہماری اولین ترجیح ہے اور مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ہے۔

پمز اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی  پی  دوبارہ منظم  ہورہی ہے۔ گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں دو پولیس افسر شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کیخلاف کیس میں مریم نواز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا راولپنڈی اور پشاور میں بھی خطرات ہیں۔ شیخ رشید نے نیکٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد ہلال اور عدنان رشید کے کمانڈر متحرک ہیں۔


متعلقہ خبریں