خواب انسان کو درست سمت دیتے ہیں، کپتان ویمن کرکٹ ٹیم

خواب انسان کو درست سمت دیتے ہیں، کپتان ویمن کرکٹ ٹیم

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے کہا ہے کہ خواب انسان کو درست سمت دیتے ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کا ورلڈ کپ مشکل وقت تھا اور خود سے یقین اٹھ گیا تھا ایسا لگا کہ اب کھیل نہیں پاؤں گی۔ لوگ کیا کہیں گے کہ اس جملے نے آدھے لوگوں کے خواب ختم کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اہلخانہ نے مجھے سپورٹ کیا لیکن معاشرے نے قبول نہیں کیا تھا۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے بعد لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آئی۔

جویریہ خان نے کہا کہ میرا ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا تو تب بھی لگا کہ اب کچھ نہیں ہوسکتا جبکہ والدین نے کہا کہ تم نے کرکٹ کے لیے سی اے کو ادھورا چھوڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ہیڈکوارٹر جزوی طور پر بند

انہوں نے کہا کہ میں نے بھائی کے ساتھ دن رات محنت کی اور بیٹنگ پر توجہ دی۔ انسان جیسا سوچتا ہے ویسا ہی ملتا ہے اس لیے خواب ضرور دیکھنے چاہیئیں کیونکہ خواب انسان کو صحیح سمت دیتے ہیں کہ کس راستے پر چلنا ہے۔


متعلقہ خبریں