کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی جھلک د کھادی

کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی جھلک د کھادی

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بالی وڈ کی مقبول اداکارہ  کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کرینہ کپور نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنے کندے پر اٹھایا ہوا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو خواتین نہیں کرسکیں۔

مزید پڑھیں: حرا مانی اور کرینہ کپور میں سے بہتر کون؟

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرینہ کپور اور بالی وڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادیت ہوئی ہے۔

کرینہ اور سیف کے چاہنے والے ان کے دوسرے بچے کو دیکھنے کا بےتابی سے انتظار کررہے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلمی جوڑی کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔

تیمور علی خان 2016 میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سے قبل ایک نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ کرینہ کپور کے گھر ننھی پری کی آمد ہوگی۔


متعلقہ خبریں