پولیو ٹیم پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر مار پیٹ سے بے ہوش

پولیو ٹیم پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر مار پیٹ سے بے ہوش

فوٹو: فائل


لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں پولیو ٹیم پر حملہ مکینوں نے حملہ کردیا۔ ایک پولیو لیڈی ہیلتھ ورکر حملہ آوروں کی مار پیٹ سے بے ہوش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم کیساتھ پولیو ویکسین لگوانے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مار پیٹ سے بے ہوش ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور لیڈی ہیلتھ ورکر کیساتھ بدتمیزی پر دو ملزمان خالد اور حامد کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان

خیال رہے کہ ملک بھر میں مستقل جاری پولیو مہم کے باوجود لاہور کو پولیو کے مرض سے پاک نہ کیا جا سکا ہے۔ اس سال آؤٹ فال اور بند روڈ پر پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان : سال 2021 میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

گذشتہ سال نومبر میں 2 سال کے بعد آؤٹ فال روڈ پر موحولیاتی نمونے نیگیٹو آئے تھے تاہم  دسمبر اور جنوری میں لیے گئے نمونے ایک دفعہ پھر مثبت آ گئے تھے۔

سی ای او لاہور ڈاکٹر صدیق  نے کہا تھا کہ لاہور شہر کے کچھ علاقے ہائی رسک ہیں جہاں سے بدستور نمونے مثبت آ رہے ہیں۔ آوٹ فال روڈ اور بند روڈ کے علاقوں سے گذشتہ کئی سالوں سے مثبت نمونے آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں