پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کیلئے سفارشات پیش


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لی ہیں۔

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔

تمام جماعتیں ذیادہ سے ذیادہ افراد کو لانے کیلئے طرح متحرک ہوں، شرکاء کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا۔

روات چوک، 26 نمبر چونگی ، کوکا کولا فیکٹری اوربارہ کہو میں بھی کیمپ لگایا جائے گا۔

تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ، الگ سے منظم کریں گی اور اپنے اخراجات بھی خود برداشت کریں گی۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہئے۔ لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائےاور مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر، پی ڈی ایم کا اجلاس جاری

مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی،استقبالیہ کمیٹی، سیکیورٹی کمیٹی، سہولیات کمیٹی، لیگل کمیٹی، فنانس کمیٹی،پروگرام کمیٹی، فوڈ کمیٹی اور میڈیکل کمیٹی شامل ہیں۔

دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئیے جائیں اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ  تاجروں ، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے۔


متعلقہ خبریں