پی ڈی ایم اجلاس: چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام کی منظوری

Yousaf raza gillani

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین سینیٹ کے لئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام کی منظوری دے دی۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز دی۔

ن لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کرے، بھرپور ساتھ دیں گے۔

پی ڈی ایم اجلاس میں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی پر مبارکاد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ٹھیک کہا تھا کہ گیلانی صاحب کی کامیابی کا اثر ملکی سیاست پر ہو گا۔

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے حکمرانوں کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ہیں، عوام یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو پی ٹی آئی اور سلیکٹرز کی شکست کے طور پر منا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کی جانب سے ایوان بالا کے موجودہ چئیرمین صادق سنجرانی کا نام دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں