ایکواٹوریئل گنی: بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی

ایکواٹوریئل گینی: بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی

افریقی ملک ایکواٹوریئل گنی (Equatorial Guinea) کے شہر باٹا میں قائم فوجی کیمپ میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے گزشتہ شب باٹا میں قائم ایک فوجی کیمپ میں رکھے گئے بارودی مواد میں ہوئے۔ دھماکے مبینہ غفلت کے سبب پیش آئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کاشت کاروں نے نے اتوار کی رات فوجی کیمپ سے ملحقہ کھیتوں میں گندم کی نئی فصل بونے سے قبل پیال اور مڈھی کو آگ لگادی تھی۔

گندم کے بھوسے کو لگائی گئی آگ بے قابو ہوگئی اور قریب فوجی کیمپ تک پھیل گئی جس کے سبب چھاؤنی میں رکھے گئے بارودی مواد میں چار مختلف دھماکے ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کیمپ میں ہونے والے دھماکوں  سے اطراف میں موجود متعدد مکانات تباہ ہو گئےاور کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: افریقہ: جان لیوا وبا ایبولہ نے دوبارہ سر اٹھا لیا

استوائی گینی کے صدر صدر ٹیودورو اوبیانگ نے سرکاری ٹی وی چینل  پر اپنے بیان میں بتایا کہ ڈائنامائٹ اور دیگر اسلحہ گوداموں کی حفاظت پر مامور افسران اس واقعے میں غفلت کے ذمے دار ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایکویٹویئل گنی ایک وسطی افریقی ملک ہے جو ریو مونی سرزمین اور پانچ آتش فشانی سمندری جزیروں پر مشتمل ہے جبکہ مالابو اس کا دارالحکومت ہے۔



ٹیگز :
متعلقہ خبریں