دنیا کی چوتھی امیر ترین عورت نے دوسری شادی کر لی


ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون کے مالک و دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے دوسری شادی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی چوتھی امیر ترین عورت میکنزی اسکاٹ نے ایک استاد ڈین جیوٹ سے شادی کی ہے۔

امریکی شہر سیٹل سے تعلق رکھنے والے  ڈین جیوٹ نے شادی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ بےلوث محبت کرنے والی شخصیت سے شادی کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ میکنزی اسکاٹ نے جیف بیزوس سے دو سال قبل طلاق لے لی تھی۔

ایمازون نے گھر کی نگرانی کرنے والا ڈرون کیمرہ متعارف کرا دیا

امریکی قانون کے مطابق شادی کے بعد کمائی گئی رقم و جائیداد میاں بیوی میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہے۔

ایمزون کمپنی میں 16 فیصد حصص کے مالک جیف بیزوس تھے اور ان کے دولت کا تخمینہ تقریباً 137 ارب ڈالر ہے اور طلاق کے بعد میک کینزی کے حصہ میں 66 ارب ڈالر آئے تھے۔


متعلقہ خبریں