آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن ملر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر غور

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچے تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دوحہ میں جاری افغان مفاہمتی عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔زلمے خلیل زاد اس پیش رفت اور بین الافغان مزاکرات کے بارے میں پاکستانی قیادت کو آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں