رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کا مالک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک


فرانس کے رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی کے مالک و ارب پتی اولیویئر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے اولیویئر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناگہانی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ  اولیویئر فرانس سے پیار کرتے تھے ۔ انہوں نے صنعت کار ، مقامی الیکشن افسر ، قانون ساز اور فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔

ایک ماہ میں بھارت کے آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے

رپورٹ کے مطابق اولیویئر چھٹیاں منانے کیلئے گئے تھے ۔ اسی دوران ان کا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا اور ان کی موت ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق اولیویئر کی کمپنی میں رافیل جنگی جہاز تیار کئے جاتے ہیں ۔

فرانس کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد انہوں نے سیاسی وجوہات اور مفادات کے کسی بھی ٹکراو سے بچنے کیلئے کمپنی کے بورڈ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا ۔


متعلقہ خبریں