پشاور: پولیتھین بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن، دو فیکٹریاں سیل


پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیتھین بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چارسدہ روڈ پردو فیکٹریاں سیل کردیں اور 4500 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلیے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹریوں سے 2 افراد بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق پولیتھین بیگز پر خیبر پختونخوا حکومت نے پابندی عائد کی ہے۔ تاجر برادی پولیتھین پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کرے۔

مزید پڑھیں: ضلعی انتظامیہ پشاور کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن 

یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور ہائی کورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز،پرچون کی دکان اور فارمیسیز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ 2019  میں وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔


متعلقہ خبریں