اپوزیشن نے سینیٹ انتخاب پیسے کے بل بوتے پر جیتا، وزیراعظم 


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اسلام آباد سے سینیٹ کا انتخاب پیسے کے بل بوتے پر جیتا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کےدوران سینیٹ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ لوگ پیسے کا استعمال کرتے تھے۔ سینیٹ انتخابات سے متعلق جو خدشات تھے وہ درست ثابت ہوئے۔

اجلاس کے دوران ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے سینیٹ انتخابات کے دوران ٹکٹ چلنے کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

اعتمادکاووٹ: عمران خان کی کامیابی کیلئےبھوکے پیٹ عبادت

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایوان کا اعتماد نہیں ہوتا تو فوزیہ ارشد کامیاب نہیں ہوتیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نےکہا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران جو خدشات تھے وہ درست ثابت ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کریں گے۔ ماضی میں بھی یہ لوگ پیسے کا استعمال کرکے پاور میں اتے تھے۔


متعلقہ خبریں