کورونا: اسکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ


ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کل اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔

سرکاری نیوز ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت آج این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے نظرثانی کی جائیگی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور کیا گیا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید22 اموات

خیال رہے کہ  سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورنٹ کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔

اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات ،ویکسی نیشن پر پیشرفت ،اور قومی ویکسین کی حکمت عملی بارے غور کیا گیا جس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔

فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں