وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کا جائزہ لینے کی ہدایت


وزیرِ اعظم عمران خان متعلقہ حکام کو پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب افراد کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی براہ راست مستحق افراد کو میسر آئے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آٹے جیسی بنیادی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو جبکہ گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اشیائے ضروریہ: قیمتوں میں اضافہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سےہوا، اعلامیہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کو  ملک میں گندم کی پیداوار، کھپت اور ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو گندم اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کی چینی کی پیداوار اور قیمتوں سےمتعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر اور سید فخر امام، اسد عمر، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ندیم بابر، وقار مسعود اور تابش گوہر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں