ویڈیو اسیکنڈل: یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Yousaf raza gillani

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لیےاپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کل علی حیدر ویڈیو اسکینڈل پر تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن سے پہلے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا

بعد ازاں علی حیدر گیلانی نے اعتراف کیا تھا کہ جو ویڈیو ہے وہ میری ہی ہے لیکن اس میں دوستوں سے بات کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا الیکشن نہیں ہے اس سے قبل بھی انتخابی مہم چلائی ہے۔

ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے، اراکین اسمبلی سے رابطہ رکھونگا: وزیراعظم

علی حیدرگیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ روپے کے فنڈز اراکین کو فراہم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا 50 کروڑ کا فنڈ دینا ووٹ کی خریدوفروخت میں نہیں آتا ہے؟

الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے، شہباز گل


متعلقہ خبریں