لاہور: ڈیرن سیمی کی نوجوانوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنی کی ویڈیو وائرل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے ملتوی ہونے کے باوجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی دورہ پاکستان کو بھرپور انجوائے کررہے ہیں۔

پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ڈیرن سیمی نجی مصروفیات  پر لاہور میں موجود ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے لاہور کے مقامی گراؤنڈ میں  نوجوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلی۔

نوجوان ڈیرن سیمی کو دیکھ کر حیران اور خوش ہوئے، ڈیرن سیمی نے نوجوان کی بال کو بیمر قرار دیکر فری ہٹ کا اشارہ کرکے سب کو محظوظ کیا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کی خدمت کا شکرگزار ہے۔


متعلقہ خبریں