برطانوی شاہی خاندان میں دوریاں

فائل فوٹو


لندن: برطانوی شاہی خاندان میں دوریاں پیدا ہو گئیں اور شہزادہ ہیری اپنے باپ سے مایوس ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد شہزادہ چارلس نے ان سے بات چیت بند کر دی تھی اور ان کی فون کالز کا جواب بھی نہیں دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے والد کے رویے سے بہت مایوسی ہوئی کیونکہ وہ خود بھی اسی طرح کی صورتحال سے گزر چکے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ میگھن اور ہیری کا بیٹا کس رنگ کا ہو گا ؟ اس پر نجی ٹی وی کی میزبان اوپرا ونفری نے وضاحت دی کہ شاہی خاندان کے جس فرد نے ان کے بچے کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا وہ نہ تو ملکہ برطانیہ اور نہ ہی ان کے شوہر تھے۔

دو روز قبل شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشاں کر دیے۔

میگھن مارکل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔ شہزادی کیٹ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی اور پھول بھی پیش کیے تھے۔ درحقیقت میں نشانہ بنی تھی لیکن شہزادی کیٹ نے معافی مانگ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشاں کر دیئے

ان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان میں میری کردار کشی کی گئی تھی اور میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔

اس سے قبل میگھن مارکل نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ وہ اور ان کے شوہر اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔


متعلقہ خبریں