وزیر اعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین میں جگہ نہیں، شاہد خاقان


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین و قانون میں جگہ نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایوان میں حزب اختلاف کے لیے نامناسب الفاظ کا استعما ل کیا اور وزیر اعظم جو بولتے رہے اسپیکر خاموشی سے سن رہے تھے۔ وزیر اعظم نے تقریر کے دوران حزب اختلاف کو دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ سینیٹ انتخابات میں دیکھا اس کے بعد کیا کہا جا سکتا ہے جبکہ وزیر اعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین و قانون میں جگہ نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ اخلاقی اقدار ختم ہو چکے ہیں اور قانون کے راستے سے ہٹ کرسب کچھ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے حکومت مخالف لانگ مارچ کا باقاعدہ اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ جب تک آئین اور قانون کے راستے پر واپس نہیں آئیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا اور جو شخص ایوان میں موجود نہ ہو اس کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں