مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور


کراچی: ملک بھر میں مرغی کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 5 سو روپے کلو تک پہنچ گیا۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ روزمرہ کی اشیا کے ساتھ ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے عوام کو مزید پریشان کر دیا۔ اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔

کوئٹہ میں بھی مرغی کا گوشت 480 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ لاہور میں 344 تو ملتان میں بھی 350 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔

پولٹری فارمرز نے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ مرغیوں کے خوراک کو قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ مرغیوں کی خوراک دگنی مہنگی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے چکن تو مہنگا ہو گا ہی جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب گوشت مہنگا ملے گا تو مہنگا ہی فروخت کریں گے۔

شہریوں نے حکومت سے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں یہ مہنگائی کہاں جا کر رکے گی۔ روزمرہ کھانے پینے کی اشیا پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں