گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور


 گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد جی بی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور ہو گئی ہے۔

قرارداد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایوان میں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے۔ خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے۔

جی بی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف امجد حسین نے کہا کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ ماضی میں بھی مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیرفوادچوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے تاریخی دن ہے۔ گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے صوبہ کی حمایت کی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے صوبہ کی خواہش آئینی ہے۔

شہبازگل نے بھی گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے پارلیمانی نمائندوں کے ذریعے یک زبان ہو کرعبوری صوبے کی قرار داد پاس کی۔

یہ پاکستان کے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انشاللہ گلت بلتستان کے عوام کے عوام ترقی کے سفر میں دوسرے صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے۔


متعلقہ خبریں