اعتماد کی تحریک: ایک بھی ووٹ غلط ثابت ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا، اسد قیصر


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی تحریک میں کوئی بھی ووٹ غلط ثابت  ہوا توعہدہ چھوڑدوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، اسد قیصر کا اعتراف

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے بتائیں کہ کون سا رکن اسمبلی وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے وقت موجود نہیں تھا؟

اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے۔ 

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ  میں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، ووٹ مانگنے سب کے پاس جاؤں گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے،ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان کے باہر پیش آنے والا واقعہ کا نوٹس لے لیا

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تمام ارکان سینیٹ کو آج عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے، ذرائع ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن عشائیہ کے بائیکاٹ پر غور کر رہی ہے۔ 


متعلقہ خبریں