اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

فوٹو: فائل


ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زیبا بیگم کے داماد نے معروف اداکاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نیٹ ورک نے بیرون ملک جا کر پاکستان کی عمدہ نمائندگی کی، زیبا بختیار

ماضی کے ہر دلعزیز اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم کے داماد نے کہا کہ زیبا بیگم کو علاج کے لیے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ لاہور کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج تھیں۔ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ 76 سالہ زیبا کی پہلی شادی اداکار سدھیر سے 1964 میں ہوئی تھی جو جلد ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوگئی۔ انہوں نے دوسری شادی نامور اداکار محمد علی سے کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زیبا بختیار 58 برس کی ہو گئیں

اداکار محمد علی کے ہمراہ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں