مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگی رہنماؤں سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہیے تیل ڈال کر آگ بھڑکانے کا نہیں۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر حملہ قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے اور احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل عمران خان پر جوتا مارا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہوا ہے۔ ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بجھوا دیا جاتا ہے جبکہ بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پرکرپشن ہوتی ہے اور یہ کرپشن ملک میں اخلاقیات کو تباہ کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اعتماد کی تحریک: ایک بھی ووٹ غلط ثابت ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا، اسد قیصر

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب انصاف کی صلاحیت ختم ہوتی ہے اور جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی۔ ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی۔


متعلقہ خبریں