گوجرانوالہ میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق


گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور زمینداروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زمیندار اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے۔ تقریباً دو گھنٹے تک مظاہرین اور گارڈز کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کیا۔ تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسپتال میں بھی تعینات کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں