امریکا کی جانب سے امن معاہدے کا مسودہ افغانستان کو پیش

امریکا کی جانب سے امن معاہدے کا مسودہ افغانستان کو پیش

فوٹو: فائل


امریکا نے آٹھ صفحات پر مشتمل امن معاہدے کا مسودہ افغانستان کو پیش کر دیا ہے۔ 

دستاویز میں فائر بندی اور اس کے نفاذ کی شرائط، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جون تک ایران و افغانستان بارڈز پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائیگا۔، شیخ رشید

امریکا کی جانب سے بھیجی گئی دستاویز میں ایسے کمیشن کا قیام شامل ہے جو42 سالہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکے۔ 

طالبان ترجمان کا اس بابت کہنا ہے کہ انہیں مسودہ موصول ہو چکا ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

امریکا نے امن معاہدے میں آگے بڑھنے کے لیے فریقین کو ترکی آنے کی دعوت دی ہے۔ 

چند روز قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر تین خواتین صحافیوں کو جاں بحق کردیا تھا۔ تینوں خواتین مقامی ٹی وی چینل میں ملازمت کرتی تھیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کا کہنا تھا کہ ان کے تین خواتین ورکرز کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ خواتین صحافیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو واپس جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ خواتین کارکنان پیدل گھروں کو جارہی تھیں تو اس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں