رنبیر کورونا میں مبتلا، عالیہ بھٹ قرنطینہ میں چلی گئیں

رنبیر کورونا میں مبتلا، عالیہ بھٹ قرنطینہ میں چلی گئیں

فوٹو: فائل


بالی وڈ کے مشہو اداکار رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کے ہمراہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اور رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیوکپور بھی چل بسے

خیال رہے کہ بالی وڈ کے مشہور اور چلبلے اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ رنبیر واقعی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54)

نیتو سنگھ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ آپ سب کی فکر اور نیک خواہشات کا شکریہ۔ رنبیر کپور واقعی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ان کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے

لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کہ بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ رنبیر نے گھر میں قرنطینہ اختیار کر رکھا ہے اور وہ مکمل احتیاط کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں