حکومت نے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

فائل فوٹو


 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم اتھارٹی نے جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 89 فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی نے 25 فروری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین سمیت پورے ملک کیلیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر6 ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ فروری میں ملک بھرمیں فی یونٹ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کر دی تھی

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا۔ صنعتی صارفین کے لیے رعایتی پیکج 8 ماہ کے لیے جاری کیا گیا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہو گا جبکہ رعایتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں