حکومتی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی، جانے کی خوشی ہوئی: عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیڑ مولانا عبد الغفور حیدری نے ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق حکومتی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے پاس تمام پارٹیوں کے ممبران بیٹھے تھے، میٹنگ کے دوران اس حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے یہ گفتگو میڈیا کے سامنے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ لوگ اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کا امیدوار جے یو آئی ف سے ہوگا

خیال رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی چیرمین سینٹ بن جائیں۔

صحافی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہیں، میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیرمین سینٹ کون ہو گا۔


متعلقہ خبریں