چیئرمین نیب کا ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

چیئرمین نیب کا 5 کروڑ سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے  5 کروڑ یا اس سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس  سے تفصیلات مانگی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے تمام بیوروز کو پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹھیکوں کی تفصیلات لینے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب: اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کو بتایا گیا تھا کچھ پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیپارٹمنٹس سرکاری ٹھیکوں کی نقول فراہم کرنے کے پابند ہیں۔


متعلقہ خبریں