کورونا: اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں  کورونا سے متاثرہ 3 کالج تا حکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہر کے 3 تعلیمی اداروں میں 8 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون 3 کے نجی تعلیمی ادارے میں کورونا کے 3، گرلز کالج ایف 6 ٹو میں 2 جب کہ گرلز کالج آئی 9 ون میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کےایک ہزار 353نئےکیسز رپورٹ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 54 اموات اور ایک ہزار 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار349 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: بزرگ افراد کی ویکسینیشن10مارچ سے شروع ہوگی


متعلقہ خبریں