جوبائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہاؤس سے بے دخل

جوبائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہاؤس سے بے دخل

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے دو پالتو کتوں کو وائٹ سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جوبائیڈن صدر منتخب ہونے کے بعد جرمن شیفرڈ پالتو کتے چیمپ اور میجر اپنے ساتھ وائٹ ہاؤس لائے تھے۔

گزشتہ روز جوبائیڈن کے چھوٹے کتے میجر نے وائٹ ہاؤس کے ایک سیکیورٹی ایجنٹ کو کاٹا تھا، جس کے بعد دونوں پالتوں کتوں کو وائٹ ہاؤس سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو ان کی ولمنگٹن ڈیلاور میں واقع ذاتی رہائش گاہ واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں پالتو کتے جو بائیڈن کے صدر بننے کے چار دن بعد وائٹ ہاؤس لائے گئے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جو بائیڈن کا پالتو کتا میجر وائٹ ہاؤس میں لانے کے بعد مسلسل بھونکتا اور چھلانگیں مارتا تھا۔ گزشتہ روز میجر نے وائٹ ؤہاؤس کے ایک سیکیورٹی اسٹاف پر حملہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ حکومت کا فیصلہ واپس لے لیا

جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے جبکہ دوسرا کتا میجر ان کے ساتھ 2018 سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں کوئی بھی پالتو جانور اپنے ساتھ نہیں لائے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ باقی تمام سابق امریکی صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاؤس میں رکھے تھے۔

اس سے قبل وائٹ ہاوس میں سابق صدر باراک اوباما کا بُو نامی کتا ان کے ساتھ رہتا تھا۔ سابق صدر جارج واشنگٹن بش کے دو کتے سپاٹ اور مس بیزلے بھی وائٹ ہاؤس میں رہتے تھے۔


متعلقہ خبریں