پاکستان کا دورہ افریقہ مؤخر ہو سکتا ہے، راشد لطیف


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے باعث پاکستان کا دورہ افریقہ موخر ہو سکتا ہے۔

پی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ پاکستان کی جانب سے دورہ مؤخر کرنے کی درخواست منظور کر لے گا کیونکہ آسٹریلیا کے انکار کے بعد ان کے پاس کوئی میچز شیڈول نہیں ہیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائز کی یہ کوشش ہے کہ بقیہ میچ جلد ہی کروائے جائیں کیونکہ اس میں زیادہ تر کھلاڑی انگلینڈ کے ہیں اور ایک بار جب کاؤنٹی کرکٹ شروع ہوجائے تو زیادہ وقت نہیں دے سکیں گے لہذا کاؤنٹی کرکٹ سے پہلے پی ایس ایل کو سمیٹنے کی کوشش کریں۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، فیصلہ ہو گیا 

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچ کا انعقاد پاکستان کے کسی بھی اسٹیڈیم میں ہونا چاہئے اور اسٹیڈیم میں بھرپور کراؤڈ کی اجازت ہونی چاہئے۔


متعلقہ خبریں