ن لیگ کا یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

ن لیگ نے سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

فائل فوٹو


مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کا آج مشاورتی اجلاس نائب صدر مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی کو سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کو 12 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مولانا عبد الغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

اجلاس میں غیر حاضر سینیٹرز نے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق دلاور خان کی اہلیہ بیمار ہیں، جس کے باعث وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جب کہ کامران مائیکل کے اسپتال کی افتتاحی تقریب تھی۔

اس کے علاوہ خالد شاہین بٹ امریکہ سے ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن لیڈر کی پیشکش کی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اپوزیشن لیڈر کے نام پر غور ہو گا۔


متعلقہ خبریں