ناسا کا مریخ مشن کامیابی سے جاری

ناسا کا مریخ مشن کامیابی سے جاری

فوٹو: فائل


ناسا کا مریخ کا مشن کامیابی سے جاری ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی نے اپنے مریخ پر گئے پرسیویرینس روور کی نئی تصاویر شیئر  کر دی ہیں۔ 

امریکی خلائی ادارے نے تین ہزار تصاویر جاری کی ہیں، سات فٹ کا روبوٹک بازو  مریخ کی بنجر زمین کو چیک کر رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ناسا نے مریخ پر اپنے خلائی مشن کی ویڈیو جاری کر دی

کچھ روز قبل پرسیویرینس روور نے اپنے پہیوں کا استعمال کرتے ہوئے مریخ کی سطح پر پہلی مرتبہ خود کو ڈرائیو کیا تھا۔

پرسیویرینس کا مشن مریخ میں موجود گڑھے کا تجزیہ کرنا ہے تاکہ ماضی میں زندگی کی موجودگی کے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

اگلے دو سال میں یہ روور  15 کلومیٹر کا گشت کرے گا۔ خیال رہے کہ چندروز قبل ناسا نے اپنے خلائی مشن کے سرخ سیارے کی ریتلی مٹی پر اترنے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اسپیس کرافٹ پیرا شوٹ کے زریعے مریخ کی سطح پر اترا ہے اور پرسیورینس خلائی مشن پر 25 کیمرے اور 2 مائیکرو فونز نصب ہیں۔

ناسا کے مطابق اسپیس کرافٹ کے پاس بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا موجود ہے جو آہستہ آہستہ زمین پر واپس بھیج رہا ہے۔

اس سے قبل ناسا نے خلائی مشن کی جانب سے بھیجی گئی مریخ کی تصویر جاری کی تھی۔

ناسا حکام کے مطابق سرخ سیارے پر بھیجی گئی مشین کی جانب سے مثبت پیغام آیا ہے اور اس کے تمام آلات درست طریقے سے کام کر رہے ہیں جبکہ مشین نے  بیٹریاں چارج کرنا شروع کر دی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار مریخ کی سطح پر ہیلی کاپٹر پرواز کیلئے تیار

ناسا حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ پرواز کامیاب رہی تو مستقبل میں ایسی مزید پروازیں اڑان بھریں گی۔


متعلقہ خبریں