ای سی سی اجلاس: رمضان ریلیف پیکج کی منظوری


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب 60 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج میں گھی پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہو گا۔

ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق طور ختم بارڈر سے خام کپاس کی درآمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس: پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

مزید یہ کہ مختلف وزراتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دو فرٹیلائزر پلانٹس کو آپریٹ کرنے کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فرٹیلائزر پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی یوریا کھاد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کا ایجنڈا ای سی سی نے موخر کر دیا۔


متعلقہ خبریں