پی ایس ایکس: سرمایہ کاروں کو تین دن میں 360 ارب کا نقصان

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مندی کا رجحان پایا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گر گئی

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی 531 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

انڈیکس کی کم ترین سطح آج 43620 رہی لیکلن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہوکر43691 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 16 سال کے بعد ایک ارب شیئرز کا کاروبار

ہم نیوز کے مطابق حصص بازار میں آج 36 کروڑ حصص (شیئرز) کے سودے 21 ارب میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 7831 ارب روپے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

گزشتہ تین دن میں انڈیکس کی گراوٹ 2145 پوائنٹس ہوگئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں