آرمی چیف کی غیر ملکی کرکٹرز ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سے ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر ملکی کرکٹرز ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔

لاہور: ڈیرن سیمی کی نوجوانوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنی کی ویڈیو وائرل

ملاقات میں مہمان کرکٹرز نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی ای او پشاور زلمی جاوید آفریدی اور بولنگ کوچ اکرم خان بھی شریک تھے۔


متعلقہ خبریں