ایچ ای سی: تعلیمی اداروں کی بندش کے متعلق نئی ہدایات

حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کردی

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اداروں کی بندش کے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب کے7 شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں کہ مخصوص شہروں میں آن لائن کلاسز لی جائیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب کے شہروں فیصل آباد ، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں یونیورسٹیز آن لائن تعلیم کا اہتمام کریں۔

تعلیم دوست جذبہ: ڈائیلیسز کے دوران آن لائن کلاس لینے والے استاد

ہم نیوز کے مطابق ایچ ای سی نے وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ اور گجرات میں آن لائن کلاسز لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق تمام یونیورسٹیز جاری اور پری شیڈول امتحانات کورونا ایس او پیز کے ساتھ لے سکتی ہیں۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے متعلق اہم تجاویز

ہم نیوز کے مطابق ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیز کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں