فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا خان کون؟


بھارت کے معروف اداکار سلمان خان فلموں کی کمائی میں کنگ خان شاہ رخ خان اور مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان سے بھی آگے نکل گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبنگ خان کی تین فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر 320 کروڑ روپے کمائے تھے۔

اس کے علاوہ ان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے اور سلطان نے بھی بالترتیب تین سو کروڑ سے زائد کا کاروبار کر رکھا ہے۔

بالی ووڈ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار اکشے کمار ہیں ۔

ان کی 11 فلمز نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اکشے کی کوئی ایسی فلم نہیں جس نے 300 کروڑ سے زائد پیسے کمائے ہوں۔

اس فہرست میں عامر خان تیسرے نمبر پر ہیں جن کی 2 فلمز ایسی تھیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

ان فلموں میں دنگل اور پی کے شامل ہیں۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دنگل نے 386 کروڑ کما رکھے ہیں۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگاہٹ فلم پی کے نے باکس آفس پر 340 کروڑ روپے بٹورے ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ خان اب تک ایسی کوئی فلم نہیں بنا سکے جس نے تین کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہو۔

باکس آفس پر ان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم چنائی ایکسپریس ہے جس نے 227 کروڑ کمائے تھے۔


متعلقہ خبریں