گلگت بلتستان: ملک کا پہلا کورونا فری صوبہ بن گیا


گلگت: گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاں اب کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے۔ 

اسلام آباد: کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کے اطلاق کی ہدایات جاری

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ملک کا پہلا کورونا فری صوبہ بن گیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے فوکل پرسن کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پورے ملک میں کورونا کیسز میں واضح طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے مختلف نوعیت کی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں سمیت دفاتر کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا آخری مریض بھی صحتیاب ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صوبے میں کورونا کا کوئی مریض موجود نہیں ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان کے مطابق صوبے کے تمام دس اضلاع اس لحاظ سے محفوظ ہیں کہ وہاں محدود وسائل کے باوجود کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد13ہزار324ہوگئی

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر عوام الناس احتیاط برتیں اور کورونا ویکسین لگوائیں تو عالمی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چند روز قبل گلگت بلتستان کے محکمہ صحت نے کہا تھا کہ صوبے کے دس اضلاع میں کورونا وائرس کے صرف چار مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ چار مریضوں میں سے تین مقامی ہیں جب کہ ایک غیر ملکی سیاح ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے7 شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا پہلا کیس گلگت بلتستان میں مارچ 2020 میں رپورٹ ہوا تھا اور مریضہ ایک خاتون تھیں۔


متعلقہ خبریں