ایرانی قیادت امریکی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا جانتی ہے، پومپیو کا اعتراف

ایرانی قیادت امریکی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا جانتی ہے، پومپیو کا اعتراف

واشنگٹن: امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی قیادت جانتی ہے کہ امریکی کمزوریوں سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟

ایران: ایرانی نژاد برطانوی امدادی کارکن نازنین زغاری رہا؟

انہوں نے یہ اعتراف خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی عرب کو کمزور کرنے کی کاوش کا تدارک کرے۔

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب کو اس کے دفاع سے انکار کرنا محض پاگل پن ہے اور لگتا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسی سمت میں گامزن ہے۔

ایران نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں پر پابندیاں عائد کردیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سیکریٹری خارجہ کے فرائض سرانجام دینے والے مائیک پومپیو نے معروف انگریزی اخبار عرب نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ایرانی حکومت کو روکنے کے لیے مستقل مزاجی اور مضبوط پیغام کی ضرورت ہے۔

مائیک پومپیو نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ حوثی دہشت گرد ہیں اور اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہے کہ انہیں ایران نے پروان چڑھایا ہے۔

اسرائیل نے ایران کے اندر اہداف کا تعین کر لیا ہے، وزیر دفاع کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں مائیک پومپیو نے 2018 میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور انہوں نے ایران کی حکومت کو تنہا کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی تھی جس کی وجہ سے خطے میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں